ETV Bharat / city

کرناٹک: غریب مستحقین میں راشن کٹس تقسیم - راشن کٹس تقسیم

ملک میں لاک ڈاؤن سے پریشان روزینہ مزدوروں اور مستحق غرباء کے درمیان شہر یادگیر کے مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں نے راشن کٹس تقسیم کیے۔

Various social and social welfare organizations of yadgeer distribute ration kits among daily laborers
کرناٹک: غریب مستحقین میں راشن کٹس تقسیم
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 6:04 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر کی غیر سیاسی تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے مستحق غرباء میں بلا تفریق مذہب و ملت میں راشن کٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور یہ راشن کٹس چاول، تیل، شکر، دال کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہوتی ہے۔

مستحق غرباء کے درمیان شہر یادگیر کے مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں نے راشن کٹس تقسیم کیے

عبدالغفار ریاستی سیکریٹری جنتادل سیکولر نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے بیت المال اور دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے گزشتہ 4 دنوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں راشن کٹس تقسیم کررہے ہیں کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے یادگیر شہر میں روزینہ کمانے والوں کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے انکی مدد کرنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک لاگ ڈون جاری رہے گا تب تک ہم لوگ اسی طرح مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کرتے رہیں گے۔

تنظیم تحفظ ختم نبوت شاخ یادگیر کے صدر برہان الدین اظہر نے کہا کہ مستحق اور پریشان حال لوگوں کو راشن کٹس تقسیم کرنے والے نوجوانوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور ساتھ ہی ان احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں انسانیت کا فرض نبھاتے ہوئے اس کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں۔

برہان الدین اظہر نے کہا کہ مستحق اور غریب پریشان حال لوگوں کو جو راشن گھروں تک تقسیم کیا جا رہا ہے اس میں صاحب استطاعت احباب زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، انہوں نے اس کار خیر میں حصہ لینے کے لیے تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر یا ان نوجوانوں سے ربط کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے21 دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کا آج چوتھا دن ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد تقریبا 800 تک پہنچ چکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.