ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر بی شرتھ کا تبادلہ کیا گیا ہے ان کی جگہ شریمتی واسی ریڈی وجیا جیو تسنا نے چارج لیا۔اس طرح گلبرگہ شہر میں ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دو اہم عہدوں پر خواتین کو ہی تعینات کیا گیا ہے۔
اس دوران گلبرگہ سے تبادلہ ہوکر یڈا مارٹن دوبارہ گلبرگہ لوٹ آئی ہیں۔ انہیں پولیس ٹریننگ سینٹر ناگن ہلی میں پرنسپل و ایس پی بنا یا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بنگلور: ایس ڈی پی آئی کے دفتروں پر چھاپے جاری
ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے عہدہ پر فائز ہونے سے قبل شریمتی واسی ریڈی وجیا جیوتسنا کرناٹک بلڈگ کنسٹر کشن ورکرس ویلفیئر بورڈ بنگلور کی سیکریٹری تھیں وہ 2010 کے آئی اے ایس کیڈر سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب گلبرگہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔