ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے ہر پارٹی اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے۔
مرکزی و ریاستی قائدین اپنے اپنے پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیےکوشش کر رہے ہیں۔
بسواکلیان میں منعقد کانگریس پارٹی کی امیدوار مالا نارائن راؤ کی انتخابی مہم کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قومی کانگریس پارٹی کے سیکریٹری رندیپ سنگھ سورجی والا نے کہا کہ کرناٹک ریاست کی بی جے پی سرکار دھو کے سے اقتدار میں آئی ہے اور اقتدار میں آکر عوام مخالف پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔
بی جے پی سرکارعوام کو دھوکا دے رہی ہے کرناٹک ریاست کی بی جے پی پارٹی میں خود ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔کرناٹک کے وزیر اعلی ریاست میں عوام کا دل جیتنے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ بسواکلیان میں جس طرح مرحوم نارائن راؤ نے اپنی آخری سانس تک عوام کی خدمت کی تھی اسی طرح ان کی اہلیہ مالہ نارائن راؤ بھی عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔اس لئے میں بسواکلیان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے شہر کی ترقی کے لئے مالا نارائن راؤ کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیاب بنائیںاس موقع پر سینئر کانگریس قائد ملکاارجن کھرگے، کانگریس ریاستی صدر شیو کمار، اجے سنگھ، کنیزفاطمہ، رحیم خان یو ٹی قادر، راج شیکھر پاٹل، اراکین اسمبلی کے علاوہ ریاست کرناٹک کانگریس پارٹی کے سینیئر قائدین نے اس جلسے عام میں شرکت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی امیدوار مالا نارائن راؤ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔