ETV Bharat / city

'سپریم کورٹ کا جنسی زیادتی کی متاثرہ کے تعلق سے تبصرہ کے خلاف احتجاج'

حال ہی میں جنسی زیادتی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے شہر بنگلور میں آل انڈیا پروگریسیو ویمینز ایسوسی ایشن نے ایک دھرنے کا اہتمام کیا۔

سپریم کورٹ کا جنسی زیادتی متاثرہ کے تعلق سے دئے گئے فیصلے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 6:43 PM IST

سپریم کورٹ نے 2 مارچ کو ریپ کے ایک ملزم کی درخواست کی سماعت کے دوران اس سے استفسار کیا کہ کیا وہ متاثرہ لڑکی سے شادی کرنے پر راضی ہے؟ اگر ہاں، تو عدالت اس کی سزا میں نرمی پر غور کر سکتی ہے، ورنہ اسے جیل جانا ہو گا۔ عدالتی بینچ نے ملزم سے مزید یہ بھی کہا تھا کہ اسے لڑکی سے شادی پر مجبور نہیں کیا جا رہا'۔

'سپریم کورٹ کا جنسی زیادتی کی متاثرہ کے تعلق سے تبصرہ کے خلاف احتجاج'

اس معاملے کے بعد ملک کی دیگر ریاستوں و دیگر تنظیموں کی جانب سے سپریم کورٹ کے اس تبصرہ پر لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی۔

اسی تعلق سے ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آل انڈیا پروگریسیو ویمینز ایسوسی ایشن نے ایک احتجاج نکالا، احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ' سپریم کورٹ کا جنسی زیادتی کی متاثرہ کے متعلق ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہے۔ احتجاجی خواتین نے مطالبہ کیا کہ' مذکورہ کیس میں جنسی زیادتی کے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔'

مزید پڑھیں: کے جی ہلی-ڈی جے ہلی فساد معاملہ: 29 افراد رہا

اس ریپ کیس کی سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متاثرہ نابالغ لڑکی کی ملزم سے شادی کرانے کی تجویز پر انسانی حقوق و دیگر تنظیمیں اور سماجی کارکنان تعجب اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.