ETV Bharat / city

بنگلور: سائنس نمائش میلے میں طلبا کا شاندار مظاہرہ - عمدہ تعلیم و تربیت کا انتظام

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے پلنا گارڈن علاقے میں قائم شدہ مناہل انگلش اسکول میں سائنس نمائش میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Students Exhibit their Talents in Science Exhibition
بنگلور: سائنس نمائش میلے میں طلبا کا شاندار مظاہرہ
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 12:01 AM IST

اس سائنس نمائش میلے میں اسکولی طلبا و طالبات نے الکٹرانک آلات سمیت دیگر اشیاء خود تیار کیے اور انکے فائدے و نقصانات کے تعلق سے معلومات بھی فراہم کرائی'۔

بنگلور: سائنس نمائش میلے میں طلبا کا شاندار مظاہرہ

نمائش میں حصہ لینے والے طلباو طالبات نے اس کم عمری میں جس طرح کے تخلیقی آلات تیار کیے ہیں وہ حیران کن بھی ہے اور خوش کن بھی۔

بتادیں کہ مناہل انگلش اسکول کے چیئرمین نواب جان تقریباً 27 برسوں سے مختلف مذاہب کے غریب طلبا کو عمدہ تعلیم و تربیت کا انتظام کرتے آ رہے ہیں۔

اسکول کے ڈائریکٹر سلیم پاشاہ نے بتایا کہ طلباء میں کئی ہنر و خوبیاں پوشیدہ ہوتی ہیں اور اس قسم کے سائنس نمائشوں کا انعقاد ان کی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے۔ اسکول میں سائنس مضمون کے کئی تجربے کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں طلباء نہ صرف ان سے سیکھتے ہیں بلکہ اس سے استفادہ بھی کرتے ہیں۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اسکول کے چئیرمین نواب جان نے بتایا کہ بلا تفریق و مذہب ہم پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کئی بچوں کو یہاں عمدہ تعلیم فراہم کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں'۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے آرٹس و سائنس کے مختلف نمونے تیار کیے ہیں جو نہایت ہی خوشنما ہیں اور اس سے والدین بھی خوش ہیں'۔

اسکول کی پرنسپل نے بتایا کہ ایسی نمائش میں بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکول سے کامیاب کئی طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔

Intro:students exhibit their talents in science exhibitionBody:students exhibit their talents in science exhibitionConclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.