کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سدارمیا کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سدارمیا نے منگل کو ٹویٹرپراپنی کورونا پازیٹو کے بارے میں اطلاع دی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’’میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہوں اور ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کرلیں۔‘‘
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی صاحبزادی اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کارتی چدم برم بھی کورونا کا شکار ہیں۔