ETV Bharat / city

کرناٹک: دبئی میں تجارت چھوڑ کر انتخابات میں حصہ لینے آئے شخص کی کہانی - دبئی میں تاجر ہیں اور دبئی چھوڑکر شیواجی نگر انتخابات میں حصہ لینے آئے ہیں

کے آر ایس کے امیدوار عبد السبحان دبئی میں تاجر ہیں اور دبئی چھوڑ کر شیواجی نگر انتخابات میں حصہ لینے آئے ہیں، اس ارادے سے کے وہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت
دبئی چھوڑکر شیواجی نگر انتخابات میں حصہ لینے آئے
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 4:52 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے شیواجی نگر کے ضمنی انتخابات میں تقریباً 26 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

عبد السبحان کرناٹک راشٹر سمیتی پارٹی کے امیدوار ہیں جو انتخابی مہم میں سیٹی بجاتے ہوئے ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روی کرنہ ریڈی کی قیادت والی بنگلورو کی معروف تنظیم لنچہ مکتہ کرناٹک حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہوئے بدعنوانی کے بیشتر مقدموں کی پیروی کر رہی ہے۔ آر ایس پارٹی اس تنظیم کی سیاسی ونگ ہے۔

کے آر ایس کے امیدوار عبد السبحان دبئی میں تاجر ہیں اور دبئی چھوڑکر شیواجی نگر انتخابات میں حصہ لینے آئے ہیں، اس ارادے سے کہ وہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کا کام کریں گے۔

دبئی چھوڑکر شیواجی نگر انتخابات میں حصہ لینے آئے

اس انتخابات میں عبد السبحان کا اہم منشور یہ ہے کہ وہ حلال سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کے تمام مظلومین کو انصاف دلائینگے اور بصورت دیگر اپنے ذاتی سرمایے سے ان کی مدد کرینگے۔

اس موقع پر عبد السبحان نے شیواجی نگر کے سابق رکن اسمبلی روشن بیگ جن پرآئی ایم اے پونزی کمپنی کے 400 کروڑ روپے غبن کا الزام ہے، کا نام نہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم شیواجی نگر کی گندگی کے ساتھ ساتھ یہاں کے چوروں کا بھی صفایا کرینگے'۔

مزید پڑھیں: جمعیت علما نے نظرثانی درخواست داخل کی

لنچہ مکتہ کرناٹک کے رکن و سماجی کارکن سید گلاب نے کہا کہ ریاست میں ساری بڑی پارٹیاں اور ان سے منسلک سیاستدان حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہوئے دھوکہ دہی معاملات کو ہل کرنے میں بلکل ناکام رہے ہیں اور عبد السبحان جیسے مخلص رہنما کی ہمیں اشد ضرورت ہے کیونکہ یہی لوگ سیاست میں پھیلی بدعنوانی کو ختم کرسکتے ہیں۔

Intro:Shivajinagar By Election: Abdul Subhan of KRS to fight for justice for Ponzi Schemes VictimsBody:Shivajinagar By Election: Abdul Subhan of KRS to fight for justice for Ponzi Schemes Victims

Note.. The script of the report has already been sent via MoJo. Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.