ETV Bharat / city

شیواجی نگر ضمنی انتخابات: عوام کیا چاہتی ہے؟ - نگر حلقہ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ یہ مختلف بازاروں کا مرکز ہے

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے دل کہے جانے والے اقلیتی و پسماندہ طبقات کی کثیر تعداد والے اسمبلی حلقہ شیواجی نگر میں اگلے ماہ پانچ تاریخ کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے حلقہ کے ٹریڈرز و دکانداروں سے بات کی کہ وہ ان انتخابات میں کیا چاہتے ہیں، ان کے کیا مسائل ہیں اور کیسے امیدوار کو منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

شیواجی نگر ضمنی انتخابات: عوام کیا چاہتی ہے؟

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 9:51 PM IST

شیواجی نگر حلقہ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ یہ مختلف بازاروں کا مرکز ہے جہاں شہر بنگلور کے اطراف و اکناف کے چھوٹے بڑے گاؤں و شہروں سے یہاں لوگ شاپنگ/خریداری کے لئے آتے ہیں۔ یہاں سیاحوں کا بھی آنا جانا ہوتا ہے۔ بازار کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں بنیادی ضرورتوں کا فقدان ہے۔

شیواجی نگر ضمنی انتخابات: عوام کیا چاہتی ہے؟

ایک دوکاندار نے ای ٹی وی کو بتایا کہ یہ شہر بنگلور کا ایک بڑا تجارتی مرکز ہے، یہاں گزشتہ 30 سے 40 برسوں میں کبھی کسی قسم کے خاص ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ اس لیے یہ حلقہ خستہ حالی کا شکار ہے جس سے یہاں کے بیشتر بازاروں کے دکاندار و ٹریڈرز تمامی سیاستدانوں سے سخت ناراض ہیں۔ دوکاندار نے مذید بتایا کہ کسی نے بھی اس علاقہ میں ترقیاتی کام کرنا تو دور مرمت کے کام بھی نہیں کروائے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سے لوگ جیت کر چلے جاتے ہیں پھر دوبارہ نہیں آتے۔

شیواجی نگر میں گنگدی، سینیٹیشن کی کمی و دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایک دوکاندار نے ہمیں بتایا کہ ہم نے امیدواروں کو جس امید پر ووٹ دیا وہ امید پر کھرا نہیں اترا۔ بازار کی گلیوں میں پانی بھرا رہتا ہے، بدبو آتی ہے۔ راستے سے نکلنے میں دقت ہوتی ہے۔

ایک دوکاندار نے بتایا کہ آئی ایم اے پونزی کمپنی کی دھوکہ دہی میں یہاں کا سابق ایم ایل اے مبینہ طور پر ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیواجی نگر کی عوام ان دونوں مسائل کے حل کے تئین اس بار اپنا ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.