ETV Bharat / city

کرناٹک میں کورونا کے 7665 نئے کیسز - ملک میں چوتھے مقام

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے 7,665 نئے کیسز کی تشخیص

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 9:05 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سنگین طور پر جوجھ رہے کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7665 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریباً 2.40 لاکھ سے زائد ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 65 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 948 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8 ہزار 387 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ان کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 949 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 65.13 فیصد ہوگئی جو پیر کو 63.68 فیصد تھی۔

اسی عرصے میں مزید 139 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4201 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں فعال کیسز میں 861 مریضوں کی کمی درج کی گئی ہے۔ آج ریاست میں فعال معاملے کم ہوکر 79 ہزار 782 ہوگئے جو پیرکو 80 ہزار 643 تھے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک انفیکشن کے معاملہ میں پورے ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.