ریاست کرناٹک میں بھی اس بلز کی مخالفت کی جا رہی ہے اس ضمن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک نے بھی ان قوانین کے پاس کیے جانے کی سخت مخالفت کی اور کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری افسر کوڈلیپیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومتوں کے یہ قوانین عوام مخالف ہیں اور خاص طور پر کسانوں کے جو قوانین ہیں وہ نا قابل قبول نہیں ہیں۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے رکن ابرار احمد نے بتایا کہ بتاریخ 28 ستمبر کو کسانوں کی جانب سے اعلان کیے گئے 'کرناٹک بند' ان کی پارٹی پوری طرح سے حمایت کرتی ہے۔
ابرار احمد نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں اس احتجاج میں شامل ہوں اور اس بند کو کامیاب بنائیں، ساتھ ہی کسانوں کی حمایت کریں جس سے حکومت پر دباؤ بنایا جاسکے اور مذکورہ کسان قوانین کو واپس لینے کے لیے حکومت کو مجبور کیا جاسکے۔