ETV Bharat / city

کورونا متاثرین کی مدد کےلیے ایس ڈی پی آئی کا حکومت سے مطالبہ - کرناٹک کے گلبرگہ

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایس ڈی پی آئی sdpi دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں نے حکومت سے کورونا مریضوں کےلیے ہرممکن مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

کورونا متاثرین کی مدد کےلیے ایس ڈی پی آئی کا حکومت سے مطالبہ

author img

By

Published : May 25, 2021, 7:41 PM IST

ایس ڈی پی آئی کارکنوں نے پارٹی دفتر کے سامنے پلے کارڈ کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پلی کارڈ پر مختلف نعرے درج تھے جس میں حکومت سے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے سابق صدر محمد محسین نے کہاکہ مرکزی و ریاستی حکومت کورونا وبا سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے غریب عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پریشان حال غریبوں کےلیے مالی امداد کا اعلان کرے۔ انہوں نے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کا مفت علاج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈز کی قلت پر تشویش کا اظہار کیا اور کورونا سے مرنے والوں کے افراد خاندان کی مالی مدد کرنے پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.