ETV Bharat / city

بنگلور: انسداد گئوکشی قانون کی منسوخی کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے انسداد گئوکشی قانون کی منسوخی کے مطالبے کے متلعق ایک میمورنڈم گورنر کو پیش کیا ہے۔

SDPI
SDPI
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 1:08 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے قانون ساز کونسل میں انسداد گئوکشی قانون کو وائس ووٹنگ کے ذریعے پاس کئے جانے کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے غیر جمہوری و غیر آئینی قرار دیا ہے۔

بنگلور: انسداد گوکشی قانون کی منسوخی کا مطالبہ
یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی اکثریت کے بنا پر اسمبلی میں متعلقہ تجویز کو منظور کرا لیا تھا اور کونسل میں ناکام رہی تھی، لہذا گورنر کی منظوری کے ساتھ اسے آرڈیننس کے ذریعے قانون کی شکل دی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں کونسل میں بی جے پی ارکان کے اقلیت میں ہونے کے باوجود بھی حکومت نے اسے منظور کرا لیا۔

واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز کونسل کی کل تعداد 75 ہے، جس میں بی جے پی کے 31 ارکان اور 1 ازاد ممبر کی حمایت، کانگریس کے 29 ارکان اور جے ڈی ایس کے 13 ارکان جبکہ ایک جگہ خالی ہے۔ اپوزیشن کے مقابلے میں بی جے پی کے ارکان کی کم تعداد کے باوجود حکومت نے انسداد گوکشی بل کو ایوان میں منظور کرا لیا۔

اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کے ایک وفد نے گورنر وجوبھائی والا کو ایک میمورنڈم پیش کر انسداد گوکشی قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.