ریاستی وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کی کوئی جلدی نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی جلد بازی سے فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنی صوابدید پر اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کریں، لہذا ہم اس تناظر میں کوئی جلد بازی سے فیصلہ نہیں کریں گے۔
اس سلسلے میں سریش کمار نے مزید کہا کہ وہ والدین اور ماہرین تعلیم سے مشورہ کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہذا والدین پریشان نہ ہوں۔