ETV Bharat / city

پاپولرفرنٹ آف انڈیا: انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ خلاف 3 روزہ مہم - ریاست کرناٹک

پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کے چھاپوں کے خلاف 3 روزہ مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت وہ ملک بھر کی کئی ریاستوں میں زمینی سطح پرعوام الناس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام مخالف پالیسیوں کے متعلق بیدار کریں گے۔

پاپولرفرنٹ آف انڈیا: انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ خلاف 3 روزہ مہم

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 5:56 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گذشتہ چند دنوں قبل مرکزی ایجنسی انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے متعدد دفاتر و رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کے ان چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ مہم 'اسٹینڈ وتھ پاپولر فرنٹ' کا آغاز کیا گیا۔

پاپولرفرنٹ آف انڈیا: انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ خلاف 3 روزہ مہم

جس کے تحت وہ ملک بھر کی کئی ریاستوں میں زمینی سطح پرعوام الناس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام مخالف پالیسیوں کے متعلق بیدار کریں گے۔ انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کے ان چھاپوں کے متعلق پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی سیکرٹری محمد ثاقب نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ یہ سنگھ پریوار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش ہے، یہ ان تمام سماجی و سیاسی تنظیموں کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں جوعوام مخالف قوانین و پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

محمد ثاقب نے مزید بتایا کہ' یہ تحقیقاتی ایجنسیوں کا فریضہ ہے کہ وہ کیسی بھی سماجی و سیاسی تنظیم کی جانچ کرے لیکن ان تنظیموں کو چاہیے کہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں اور اپنا کام خود انجام دیں۔

مزید پڑھیں: گلبرگہ: نئے زرعی قوانین اور گئو کشی قانون کے خلاف احتجاج

محمد ثاقب نے بتایا کہ آرایس ایس و بیجے پی کے نزدیک ان کی تنظیم کو نشانہ بنانے کی کوئی بنیادی وجہ نہیں ہے، لیکن یہ کہ پاپولر فرنٹ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مورچہ کھولے ہوئے ہے، لہذا بی جے پی کی جانب سے انہیں ڈرانے کی پرزور کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.