ETV Bharat / city

کرناٹک میں گردابی طوفان 'نیوار' سے متعلق ریڈ الرٹ

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:59 PM IST

گردابی طوفان 'نیوار' کے بدھ کے روز تمل ناڈو اور پڈوچیری سے گزرنے کے پیش کرناٹک میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Red alert for cyclone 'Nivar' in Karnataka
کرناٹک میں گردابی طوفان 'نیوار' سے متعلق ریڈ الرٹ

وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں یدیورپا نے کہا کہ"کیا ہم اس طوفان کو روک سکتے ہیں؟ ہم زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچنے کے لئے جو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں وہ کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ساحلی کرناٹک میں 'ریڈ الرٹ' کا اعلان کرنے کے لیے کہا گیا ہے"۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "ہم 25 ریاستی بورڈوں اور کارپوریشنوں کے لئے اضافی چیئرپرسن کی تقرری کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس سلسلے میں شام تک حکم جاری کردیا جائے گا اور تمام اہل امیدواروں کو موقع دیا جائے گا"۔ کابینہ میں توسیع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں دو سے تین دن میں توسیع کی جائے گی۔

دریں اثنا ء، مسٹر یدیورپا نے مسٹر بی ایس پرمشویا کو نو تشکیل شدہ کرناٹک ویراشیوی-لنگایت ترقیاتی کارپوریشن کا صدر بھی مقرر کیا۔ کارپوریشن کی تشکیل ریاست میں سیاسی طور پر بااثر برادری کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کی گئی ہے۔ حکومت نے اس کارپوریشن کے لئے پہلے ہی 500 کروڑ روپئے مختص کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.