ETV Bharat / city

Demand For Prophet Muhammad Bill: تحفظ ناموس رسالت بل منظور کرنے کا مطالبہ

رضا اکیڈمی نے مذہبی اہانت کے معاملات کی روک تھام کے لیے حکومت سے مہاراشٹر اسمبلی میں پیغبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل پیش کر کے اسے قانونی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔Demand For Protection of Prophethood Bill

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 5:00 PM IST

تحفظ ناموس رسالت بل منظور کرنےکا مطالبہ
تحفظ ناموس رسالت بل منظور کرنےکا مطالبہ

بھارت میں مختلف مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگ رہتے اور بستے ہیں۔ یہاں پر مختلف زبانیں بولنے والے موجود ہیں۔ پچھلے چند سالوں سے ملک میں پیغبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مقدس مذہبی شخصیات پر توہین آمیز کلمات Vulgar words on religious figures اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

تحفظ ناموس رسالت بل منظور کرنےکا مطالبہ

سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر مذہبی رہنماؤں کی شان میں کھلے عام گستاخیاں کی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔

اس طرح کے حالات کو دیکھتے ہوئے رضا اکیڈمی مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں میں تحفظ ناموس رسالت بل منظور کروانے کے لیے عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔

اس موقع پر گلبرگہ شہر میں رضا اکیڈمی کے قومی صدر سید نوری نے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذہبی شخصیات کی اہانت سے ملک میں بدامنی پھیل رہی ہے اور مختلف سماج کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

اہانت کے واقعات کی روک تھام کے لئے رضا اکیڈمی نے مہاراشٹر اسمبلی میں پیغبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل پیش کر کے اسے قانونی شکل دینے کا مطالبہ حکومت سے کیا ہے۔

رضا اکیڈمی کا مطالبہ ہے کہ تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے ذریعے بنائے گئے اس بل کو ملک کی تمام ریاستی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے تاکہ مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

تحفظ ناموس رسالت بورڈ نے ملک کے کروڑوں مسلمانوں سے تائید و حمایت حاصل کر نے کے لیے کوڈ اسکینر کے ذریعے گوگل فارم کی لنک اور آف ریکویز یشن فارم کا اجرا کیا ہے۔ اس فارم کو آن‌لان‌ بھی بھرا جاسکتا ہے۔

رضا اکیڈمی نے مسلمانوں سے ملک میں تحفظ ناموس رسالت بل کو منظور کرنے کے لیے اپنی آواز اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.