عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کور وکنےکے لیے ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معاشی گرمیاں متاثر ہوئی اور بڑے پیمانے پر یومیہ مزدور بے روزگار ہوئے۔ حالات اس قدر خراب ہوئے کہ مزدور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ تاہم حکومت نے معیشت کو پٹری پر لانےکے لیے ان لاک 1.0 کا اعلان کیا ہے جو مرحلہ وار نافذ ہوگی۔ لیکن حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرمی کے بعد بھی بیشمار مزدوروں کی کے سامنے مسائل ہیں کوئی راحت نظر نہیں آرہی ہے۔
حالانکہ حکومت کی طرف سے تھوڑا ہی صحیح راشن دیا جارہا ہے لیکن صرف راشن سے گزارا ممکن نہیں، انہیں کام و روز گار کی سخت ضرورت ہے جس کے متعلق حکومت کی جانب سے اب تک کوئی حل نہیں تلاشا گیا ہے۔ ان حالات میں آج شہر کے شامپور علاقہ میں مقیم 500 تعمیراتی مزدوروں کو محکمہ لیبر کی جانب سے راشن کٹز تقسیم کیے گئے۔