ETV Bharat / city

'نوجوان نسل کو نشہ سے کیسے دور رکھا جائے' - رام کرشنا آشرم کے صدر

ضلع یادگیر میں سوامی وینو گوپال رام کرشنا آشرم کے صدر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ' نوجوان نسل میں نشے کی لت جس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے وہ باعث تشویش ہے، یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں

Swami Venugopal Special Talk on Drug Free India
نوجوان نسل کو نشہ سے کیسے دور رکھا جائے
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 6:32 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع سوامی وینو گوپال رام کرشنا آشرم کے صدر نے نوجوانوں میں تیزی سے پھیلتی نشے کی لت کے سبب تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' آج ہر اخبار اور ٹی وی چینل پر صرف نشہ اور ڈرگس کی باتیں چل رہی ہیں۔آج فلمی اداکاروں کو ہی نوجوان اپنا رول ماڈل بنا رہے ہیں۔ کوئی بھی نوجوان اپنا رول ماڈل، اپنا آئیڈیل محمد صلی اللہ علیہ وسلم، گاندھی جی، سوامی ویویکانندا جیسی شخصیات کو نہیں بنا رہا ہے۔

نوجوان نسل کو نشہ سے کیسے دور رکھا جائے

سوامی وینو گوپال نے اس تعلق سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ' اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کو موبائل فون سے دور رکھیں، آج کا نوجوان انسانی طریقہ کار اور بھارتی ثقافت وتہذیب سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ' نوجوانوں میں نشے کی عادت شوق سے پیدا ہوتی ہے اور پھر وہ لت بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج نشہ ہمارے ضلع اور ہمارے گھروں تک آگیا ہے آج والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دیں اور بچوں کے اسکول اور کالج کو جاتے آتے رہیں اور ساتھ ہی بچوں کے دوستوں پر بھی سخت نظر رکھیں۔

مزید پڑھیں:

گلبرگہ: جمعیت باغبان کی طرف سے تہنیتی اجلاس

انہوں نے کہاکہ' ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہئے کے کیسے ہمارا ملک ہمارا سماج نشہ مکت بنے، سماج کا ہر فرد جب اپنا کردار صحیح ڈھنگ سے ادا کریگا تبھی ہمارے سماج میں خوشحالی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.