ETV Bharat / city

کرناٹک اردو اکیڈمی کو بحال کر نے کا مطالبہ - صدرسجاد علی رانجولی

کرناٹک میں اردو زبان کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیے جانے کے خلاف 'حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم' کی جانب سے ایک احتجاج کیا گیا اور وزیر اعلٰ کو میمورنڈم سونپا گیا۔

Protest for formation of Urdu Academy Committee
کرناٹک اردو اکیڈمی کو بحال کر نے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 1:29 AM IST

ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں 'حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم' کی جانب سےکرناٹک اردو اکیڈمی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیاگیا۔ اس موقع موقع 'حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم' کے صدرسجاد علی رانجولی نے کہاکہ' کرناٹک میں موجودہ حکومت ڈیڑھ برسوں سے اقتدار میں ہے، مگر ابھی تک کرناٹک میں اردو اکیڈمی کی کمیٹی تشکیل نہیں دی جا سکی۔

کرناٹک اردو اکیڈمی کو بحال کر نے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ' بی جے پی اردو زبان کے ساتھ سوتیلا رویا اپنارہی ہے۔ ریاست میں کئی زبانوں کی اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے، مگر کرناٹک اردو اکیڈمی کی کمیٹی کو اب تک تشکیل نہیں دیا سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ' اردو زبان کسی ایک طبقے کی زبان نہیں ہے، اس زبان سے ہر مذاہب کے افراد کا تعلق ہے۔ کئ غیر مسلم شاعر اس زبان سے جڑے ہیں، آج اردو زبان کو صرف مسلمانوں کی زبان سمجھا جارہا ہے۔ آزادی کے وقت اس زبان نے اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔ اردو زبان کے ذریعے آزادی کا انقلاب برپا کیا گیا تھا۔ آج اسی زبان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بنگلورتشدد: سینٹرز فارڈیموکریسی کی جانچ رپورٹ سنگھ پریوار کی سازش

ریاست میں کئی اردو ادیب و شعراء موجو د ہیں، اردو کی ترقی کے لئے جلد سے جلد کرناٹک حکومت اردو اکیڈمی کو بحال کرے اور نئے اردو چہروں کو شامل کر ے، اس موقع پر وزیر ے اعلیٰ کو یادداشت پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.