ETV Bharat / city

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ جے اسکام کے افسران من مانے طریقے سے بجلی بل میں اضافہ کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : May 15, 2020, 4:51 PM IST

بجلی کے بل میں اضافے کے خلاف احتجاج
بجلی کے بل میں اضافے کے خلاف احتجاج

گلبرگہ کے وارڈ نمبر20 کی جدہ کا لونی میں نیا سویر سنگٹھن کی جانب سے جے اسکام افسران کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی الم پربھو نے کہا کہ 'ملک بھر میں لاک ڈون ہے جس سے عوام کی زندگی مشکل میں گزر رہی ہے۔ اس حال میں یہاں کے جے اسکام کی جانب سے برقی بلوں میں من مانی کی جا رہی ہے۔ عام دنوں میں تین سے پانچ سو روپیے ماہانہ بل آتا تھا۔ لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے دو ماہ کا بل ایک ساتھ دو ہزار سے 16 ہزار روپیوں تک کا تھما دیا گیا ہے'۔

بجلی کے بل میں اضافے کے خلاف احتجاج

خواتین نے سابق ایم ایل سی الم پربھو پاٹل اور نیا سویر سنگٹھن تنظیم کے ذمہ داروں کو اپنے بجلی بل دکھاتے ہوئے کہا کہ 'یہ کھلی لوٹ ہے۔ لاک ڈاون میں لوگ روزی روٹی سے محروم اور پریشان ہیں۔ انہیں برقی بل معاف کرنا چاہیے تھا۔ یا پھر اس میں کمی کرنا چاہیے تھا۔ لیکن یہاں دو ہزار روپے سے 16 ہزار روپے تک کے بل جاری کیے گئے۔ جے اسکام کیا لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے۔ عوام لاک ڈاون سے پہلے سے ہی پریشان ہے۔ وہ بجلی کے بل کہاں سے ادا کرے گی'۔

انہوں نے بلوں کو معاف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق ایم ایل سی الم پربھو پاٹل اور نیا سویر سنگٹھن کے ذمہ داران نے یقین دلایا کہ وہ اضافی بلوں کے سلسلے میں جے اسکام کے متعلق عہدیدارن سے بات کریں گے اور بل معاف کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.