ریاست کرناٹک میں کورونا وبا سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ روزانہ متاثر ہورہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے اور شہر بنگلور میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ اب تک 10 ہزار افراد اس وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور 400 سے زائد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا کے باوجود بھی بعض افراد اس تعلق سے غفلت برت رہے ہیں، حتی کہ کئی مقامات پر لوگ سماجی فاصلے و دیگر اہم ہدایات پر عمل پیرا نہیں ہیں جو کہ اس وباء کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک: 96 برس کی ضعیف خاتون کورونا سے صحتیاب
اس سلسلے میں علما و دانشوران نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرگز لاپرواہی نہ برتیں اور حکومت و امارت شریعت سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں اور اپنے ہمسایوں کی صحت کا بھی خیال کریں۔