کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد رحمانیہ اسٹیشن روڈ یادگیر میں جلسہ شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
جلسہ کا آغاز مولانا محمد ندیم اللہ نظامی نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ حافظ و قاری محمد حسین نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا سید شاہ قاسم بخاری گلبرگہ، مولانا محمد صابر علی حیدرآباد، محمد صادق حسین نقشبندی یادگیر نے اس یادگار جلسہ سے خطاب فرمایا۔
مولانا محمد صابر علی حیدرآباد نے سرزمین یادگیر میں پہلا جلسہ عام بعنوان شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ کی شخصیت خدمات اور کارنامے تا قیامت تک یاد کیے جاتے رہیں گے۔ ضرت محمد انور اللہ فاروقی ایک مثالی شخصیت تھے، ہم تمام لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمارا تعلق سرزمین دکن سے ہے۔
اس موقع پر دیگر علمائے کرام نے بھی بانی جامعہ نظامیہ حضرت محمد انوار اللہ فاروقی کی شخصیت کو مثالی اور ملت اسلامیہ کے لیے عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت سید شاہ جلال الدین حسینی کا سالانہ عرس کا انعقاد
اس جلسہ کی نظامت حافظ و قاری محمد عبداللہ نقشبندی خطیب امام مسجد رحمانیہ سٹیشن روڈ یادگیر نے فرمائی۔
اس موقع پر محبان بانی جامعہ نظامیہ یادگیر کے ذمہ داران نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔