ETV Bharat / city

'جمہوریت کو بچانے کے لیے بی جے پی کو ہرانا ضروری' - Kejriwal

پرکاش راج نے کہا کہ دہلی کاسلمان کیجریوال ہے اور دہلی میں صرف عام آدمی پارٹی ہی بی جے پی کو ہراسکتی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 7, 2019, 11:55 PM IST

Updated : May 8, 2019, 8:09 AM IST

چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار پنکج گپتا کی حمایت میں آج معروف فلم اداکار پرکاش راج نے پیدل مارچ کیا۔
اس دوران انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ملک کو برباد کردیا ہے اگر جمہوریت کو بچانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں آج آپ کے درمیان کچھ مانگنے آیا ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ آپ لوگ مجھے خالی نہیں لوٹائیں گے۔
پرکاش راج نے کہا کہ میرے سبھی مداح اس بار جھاڑو کو ہی ووٹ دیں گے۔
اس دوران سبھی لوگوں نے غنی بھائی،غنی بھائی کے نعرے لگائے۔ اس پر پرکاش راج نے کہا کہ دہلی کاسلمان کیجریوال ہے۔

پنکج گپتا نے کہاکہ میں پرکاش راج کا بے حد ممنون ہوں۔ میں یہاں آپ لوگوں کو یہ بتانے آیا ہوں کہ گزشتہ چار سالوں میں دہلی حکومت نے جو کام کئے ہیں وہ عوامی مفاد کے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہمارے ہر کام میں ٹانگ اڑائی اس کے باوجود بھی دہلی حکومت کے ترقیاتی کام جاری ہے۔ دہلی والوں میں کیجریوال کی مقبولیت دیکھ کر بی جے پی والوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ کبھی وہ ہمارے لیڈران کی شکایت کرتے ہیں تو کبھی دہلی کے مقبول ترین وزیر اعلی پر حملہ کرایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اب دہلی کے عوام نے یہ طے کرلیا ہے کہ بی جے پی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کی ضمانت ضبط کراکے ہی بدلا لیں گے۔ دہلی والے اب بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 8, 2019, 8:09 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.