ETV Bharat / city

کرناٹک کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے کسانوں کے یومِ سیاہ منانے کی حمایت کی

author img

By

Published : May 26, 2021, 12:29 PM IST

ریاست کرناٹک میں کانگریس سمیت ایس ڈی پی آئی، ڈبلیو پی آئی اور آئی یو ایم ایل و دیگر سیاسی پارٹیوں نے کسانوں کے یومِ سیاہ منانے کے والے فیصلہ کی حمایت کی ہے۔

political and social organizations of karnataka in support of farmers black day
کرناٹک کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے کسانوں کے یومِ سیاہ منانے کی حمایت کی

کسان تحریک کے آج 6 ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں کسانوں نے احتجاجا یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کسان اپنے گھروں اور گاڑیوں پر کالے جھنڈے لگائیں گے۔

اس ضمن مین ریاست کرناٹک میں کانگریس کے علاوہ ایس ڈی پی آئی، ڈبلیو پی آئی اور آئی یو ایم ایل و دیگر سیاسی پارٹیوں نے بھی کسانوں کے یومِ سیاہ منانے والے فیصلہ کی حمایت کی ہے۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ کانگریس کی قیادت میں تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوکر بی جے پی حکومت کے کسان مخالف کالے قوانین کو واپس لینے پر زور دینگی۔

ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کے قوانین کے متعلق تکبرانہ اور آمرانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جبکہ موجودہ حکومت کو کانگریس و اپوزیشن کی جانب سے متعدد سجھاؤ بھی دیے گیے ہیں اس کے باوجود حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر حسین نے مزید بتایا کہ کانگریس مضبوطی کے ساتھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو لیکر کسانوں کے متعلق بی جے پی کے کالے قوانین کی مخالفت میں ہمیشہ کھڑی رہیگی اور 26 مئی کے بلیک ڈے کی پوری حمایت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: آج کسان یومِ سیاہ منائیں گے: راکیش ٹکیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.