ETV Bharat / city

کرناٹک: گرمٹکل میں امن کمیٹی کا اجلاس - ganesh puja in karnataka yadgir

رہنما خطوط کے مطابق گنیش کی مورتی چھوٹی اور مٹی کی ہونی چاہیے، عوامی مقامات پر کسی بھی تقریب یا ثقافتی پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ ڈی جے وغیرہ پر پابندی رہے گی۔

کرناٹک: گرمٹکل میں امن کمیٹی کا اجلاس
کرناٹک: گرمٹکل میں امن کمیٹی کا اجلاس
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 12:35 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں محرم اور گنیش چترتھی کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس سرکل انسپکٹر دویندر پا کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر پولیس انسپکٹر گرمٹکل ہنمنتو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے محرم الحرام اور گنیش پوجا کے تعلق سے جو احکامات اور رہنما خطوط جاری کیے ہیں اس پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گنیش پوجا اپنے گھر میں ہی منائیں اور گنیش کی مورتی گھر میں ہی نصب کریں، عوامی مقامات، میدان یا راستے میں گنیش کی مورتی کو نصب نہیں کریں خاص طور پر اسکول وغیرہ کا خیال رکھیں، اس دوران انہوں کہا کہ گنیش کی مورتی صرف مندروں میں ہی نصب کی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

رہنما خطوط کے مطابق گنیش کی مورتی چھوٹی اور مٹی کی ہونی چاہیے، عوامی مقامات پر کسی بھی تقریب یا ثقافتی پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ ڈی جے وغیرہ پر پابندی رہے گی۔

پولیس انسپکٹر گرمٹکل ہنمنتو نے محرم کے تعلق سے کہا کہ محرم کا تہوار عوامی طور پر نہیں منایا جا سکتا، محرم کی فاتحہ خوانی کے لیے صرف ایک یا دو افراد کو ہی عاشورہ خانے میں جانے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ علم کے جلوس کے لیے صرف بیس افراد کی اجازت ہوگی اور علم عاشورہ خانے میں ہی نصب کیا جائے گا، عوام کو زیارت و فاتحہ خوانی کا موقع دیں اس دوران ماسک کا استعمال کریں۔

پولیس انسپکٹر کے مطابق شربت پلانے کی سخت ممانعت ہے مجمع اکٹھا کرنے پر بھی پابندی رہے گی، کورونا وبا کے حالات کے مدنظر اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تہوار محدود انداز میں منانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر مسلم دانشوران و سیاسی رہنماؤں کے علاوہ غیر مسلم تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.