اس موقعہ پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے بتایا کہ 'گلبرگہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، یہاں دن بہ دن کورونا متاثرین کے تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے'۔
لیکن یہاں کے ایم پی ایم ایل اے کی جانب سے کورونا متاثرین کے لئے کسی طرح کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ یہاں کے ضلع کمشنر اور ایم پی ایم ایل اے کی جانب سے میٹنگ بھی کی گئی تھی کہ گلبرگہ کے جیمس ہسپتال اور ای ایس اے ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈس اور آکسیجن کا اہتمام کیا جائے، اس کے باوجود کئی مریضوں کی بیڈس اور آکسیجن نہ ملنے سے موت ہوئی ہے۔
ان لوگوں نے مزید کہا کہ 'یہاں چار آکسیجن پلانٹز ہیں جن میں بلیک مارکیٹنگ کر تے دیکھا جارہا ہے۔ ان تمام اطلاعات کے باوجود ضلع انتطامہ اور ایم پی ایم ایل اے یہاں کے متاثرین کو سہولت بہم پہچانے میں نا کام ثابت ہورہے ہیں۔