ڈی اے آر میدان میں منعقدہ سادہ تقریب میں 2018 میں بر آمد ہوئے تقریباً 3.58 کروڑ روپے مالیتی مسروقہ معاملات درج کیے گئے تھے۔ ان کی تقریبا مالیت 1.35 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کو ان کے ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور جملہ 339 معاملات درج ہوئے تھے۔
ان میں 130 معاملات کا سراغ لگانے میں پولیس کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2019 میں 40 معاملات درج کیے گئے تھے۔ ان میں 135 معاملات کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ 4 کروڑ 6 لاکھ 35 ہزار 138 روپے مالیتی اشیاء کا سراغ لگا کر اس کو مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سال 2020 میں 179 معاملات درج ہوئے تھے۔ ان میں 59 معاملات کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ اس کی جملہ مالیت 3 کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار 344 روپے ہے۔ ان میں 88 لاکھ 83 ہزار 720 روپے مالیتی مسروقہ اشیاء ضبط کر لی گئی اور 41 لاکھ 81 ہزار 560 روپے کی مالیتی اشیاء واپس کر دی گئ۔ اس موقع پر اے، بی اور سی ڈیویژن کے سٹی اسسٹنٹ کمشنر، یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی اور دیگر عملہ موجود تھے۔