یتیم خانہ اہل اسلام کی موجودہ کمیٹی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمیٹی نے اپنے اثر و رسوخ سے نہ صرف کمیٹی کے انتخابات پر روک لگائی ہے بلکہ کمیٹی کی تیسری مرتبہ توسیع کروائی ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔
واضح ہو کہ یتیم خانہ اہل اسلام معروف مسلم آرفنیج ایک خود کفیل اوقافی ادارہ ہے جس کا کرناٹک کے قدیم اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
یتیم خانہ کے ماتحت ایک سرکاری ایڈد اسکول چلتا ہے جس میں طلبہ کی تعداد صرف 8 رہ گئی ہے جبکہ یتم خانہ کی کمیٹی نے اسی جگہ "نالیج ووڈ پبلک اسکول" کے لئے محکمہ تعلیم سے منظوری بھی لے لی ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبد العظیم نے بتایا کہ انہیں ایک شکایت موصول ہوئی جس کی سماعت کے بعد انہوں نے ریاستی وقف بورڈ کو احکامات جاری کیا کہ یتیم خانہ اہل اسلام کی انتظامیہ راست ریاستی وقف بورڈ کو ماتحت لے کر اس ادارے کے لئے فوری ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرے۔
عبد العظیم نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اقلیتی کمیشن نے یتیم خانہ اہل اسلام کے چند اساتذہ کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد ڈیپیوٹی ڈائریکٹر تعلیمات عامہ کو بھی ہدایت جاری کی کہ نالیج ووڈ اسکول کو دی گئی منظوری کو فوری رد کرے۔