آج کانگریس میسور کی ضلع کمیٹی کے ارکان، ورکرز و کانگریس کارپوریٹرز نے ریاستی کانگریس (کے پی سی سی) کے کوینس روڈ پر واقع دفتر پر احتجاج کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت کے کابینہ میں اقلیتوں کی صحیح طور پر نمائندگی نہیں دی ہے۔
میسور کے پارٹی ورکرز کا کہنا ہے کہ میسور کی نرسمہا راجا حلقہ ہی ضلع بھر میں ایسا حلقہ ہے جہاں اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بہت زیادہ ووٹ حاصل کئے، لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ یہاں کے رکن اسمبلی کو کابینہ میں جگہ تک نہیں دی گئی۔
مظاہرین نے خاص طور پر نرسمہا راجا میسور کے رکن اسمبلی تنویر سیٹھ کو کابینہ میں وزارت دینے کی مانگ کی اور ساتھ ہی انہوں نے انتباہ کیا کہ مانگ پوری نہ ہونے کی صورت میں وہ سب زبردست احتجاج کریں گے
میسور ضلعی کمیٹی نے اپنی شکایات و مطالبات ایک مکتوب کانگریس کے ریاستی صدر گنڈوراو کے ہاتھ دیا۔ ساتھ ہی سبھی نے اجتماعی طور پر استعفیٰ بھی دیا جس کو گنڈوراو نے قبول نہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی مانگوں پر ضرور غور کیا جائیگا۔