اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شیواجی نگر بازار اسوسئیشن کے کنوینر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے چلتے جب ملک بھر میں مسلمانوں کو اس وباء کے پھیلاؤ سے جوڑ کر انہیں بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، لہذا اس بازار کے متعدد اسوسئیشنز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ ان دنوں دکانیں نہیں کھولی جائینگی۔
یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں اسی کو لیکر اس وائرس کا ٹوکرہ مسلمانوں ہی پر نہ ڈھوئیں۔