رکن اسمبلی اکھنڈا شرینیواس مورتی کی رہائش گاہ پر تشدد ہوا جہاں عناصر نے گاڑیوں کو آگ لگائی اور وہیں قریب میں ایک مندر واقع ہے جہاں پر کچھ مسلم نوجوانوں نے ہیومن چین بنائی اور مندر کی ان عناصر سے حفاظت کی۔
یاد رہے کہ کل رات کئی عناصر نے ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں موجود گاڑیوں کو آگ کے حوالے کیا اور توڑ پھوڑ کی جس سے کم و بیش 60 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت معاملہ: بنگلور میں تشدد کے بعد حالات معمول پر
اس پورے معاملے کے دوران مظاہرین میں سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 150 مشتبہ فسادیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اب حالات معمول و پرامن ہیں اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔