ETV Bharat / city

قرآن کی تکمیل پر یتیم بچوں میں انعامات تقسیم - naazera of quran kareem

مولانا زین العابدین نے حاضرین کو نصیحت کی کہ قرآن حکیم و رسول اللہ کی تعلیمات کے عین مطابق اپنی زندگی بسر کریں، اس سے نہ صرف انفرادی و اجتماعی بدلاؤ آئے گی بلکہ معاشرے میں بھی انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔

muslim orphanage students Felicitated after their naazera of Quran kareem

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 9:39 PM IST

بنگلور: ریاست کی 125 سالہ قدیم ادارہ یتیم خانہ اہل اسلام میں ایک نورانی مجلس کا اہتمام کیا گیا جہاں ادارے میں زیر تعلیم یتیم طلبہ و طالبات کو قرآن مقدس کا ناظرہ مکمل کرنے پر قرآن پاک سمیت دیگر انعامات سے نوازا گیا۔

ویڈیو
اس مجلس میں علماء کرام، عالمات و اساتذہ کے علاوہ کئی اہم دانشوران نے بھی شرکت کی اور قرآن کریم کی تکمیل پر بچوں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مجلس کے مہمان خصوصی مولانا زین العابدین نے حاضرین کو نصیحت کی کہ قرآن حکیم و رسول اللہ کی تعلیمات کے عین مطابق اپنی زندگی بسر کریں، کہ اس سے نہ صرف انفرادی و اجتماعی بدلاؤ آئے گا بلکہ معاشرے میں بھی انقلابی تبدیلیاں بپا ہوں گی۔اس موقع پر مسلم آرفنیج کے ذمہ دار نوید خان نے بتایا کہ ادارہ یتیم خانہ اہل اسلام میں زیر تعلیم سینکڑوں بچوں کی کفالت کے علاوہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش میں لگا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.