ETV Bharat / city

کرناٹک: کورونا کے 48 ہزار سے زائد نئے کیسز - کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس

جمعہ کو ریاست میں 48296 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Karnataka
Karnataka
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 10:07 PM IST

کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کا قہر جاری رہا۔ اس دوران کورونا کے 48000 سے زیادہ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے فعال معاملے 3.82 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو ریاست میں 48296 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال معاملات بڑھ کر 3.82 لاکھ کے پارپہنچ گئے۔

کورونا کے فعال معاملات میں کرناٹک کا مہاراشٹر کے بعد دوسرامقام ہے جبکہ انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، کیرالا کے بعد تیسرے مقام پرہےاور مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 1523142 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 14884 مریضوں کے صحت یاب ہونے سےبیماریوں سے نجات پانےوالوں کی تعداد 1124909 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 217 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کااعدادوشمار 15523 ہوگیا ہے۔

نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں زبردست کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات 33175 مزید بڑھ کو اب 382690 پہنچ گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کوونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملات میں کرناٹک اب پورے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.