ETV Bharat / city

کورونا وبا کے دوران میڈیکل ٹاسک فورس کی خدمات - کورونا متاثرین کے لئے ہسپتالوں میں بستر

مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنان کورونا متاثرین کے لئے ہسپتالوں میں بستر کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔

medical task force
medical task force
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 4:21 PM IST

کورونا وائرس کی وبا نے سارے عالم کو اپنے چنگل میں دبوچ رکھا ہے۔ اس سے عوام الناس پر دقتوں و دشواریوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اب ہم اس وباء کے کمیونٹی ٹرانسمشن فیس سے گزر رہے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران میڈیکل ٹاسک فورس کی خدمات
کووڈ-19 کی وباء کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں بیڈز کی تلاش میں دوڑ لگی رہتی ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ہسپتالوں کے آدھے بیڈز کووڈ-19 کے متاثرین کے لئے مختص کریں لیکن زمینی سطح پر یہ عملی طور پر کارگر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ان حالات میں 6-7 این جی اوز اور ریٹائرڈ افسران پر مشتمل "میڈیکل ٹاسک فورس" کا قیام کیا گیا ہے جس کے تحت کووڈ کی ہیلپ لائن اور کونسلنگ سینٹرز ہیں جو کم و بیش 55 ہسپتالوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور کووڈ-19 کے متاثرین کے لئے بیڈز اور دیگر ضروریات کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔

میڈیکل ٹاسک فورس کے کارکنان نے بتایا کہ وہ کس طرح کووڈ-19 کے مریضوں کی فون پر کونسلنگ کرتے ہیں اور انہیں کیسے معالجے کے متعلق رہنمائی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.