ETV Bharat / city

یادگیر: مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہال 9 برس سے زیر تعمیر

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:40 PM IST

کرناٹک میں اردو زبان سے جڑی ہر شے کا عجیب معاملہ ہے۔ وہ چاہے اردو اکیڈمی ہو، اردو رسائل و جرائد ہوں یا پھر اردو ہال ہو، ریاستی حکومت امبیڈکر بھون، والمیکی بھون، سیوا لال بھون، کمیونٹی بھون، رنگ مندر جیسے تعمیراتی عمارتوں کو ایک تا دو سال میں تعمیر کر لیا جارہا ہے لیکن یہ قابل افسوس بات ہے کہ اردو ہال جس کا سنگ بنیاد نو سال قبل رکھا گیا تھا جس کی تعمیر بھی تقریبا مکمل ہوگئی ہے لیکن لینڈ آرمی تعمیری محکمے نے ابھی تک مولانا عبدالکلام آزاد اردو ہال وقف بورڈ کے حوالے نہیں کیا ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہال نو سالوں سے زیر تعمیر

تعجب اس بات پر بھی ہے کہ مولانا عبدالکلام آزاد اردو ہال سرکاری اراضی کے بجائے وقف بورڈ کی جگہ پر تعمیر کیا جارہا ہے، اس کے باوجود اس کی تعمیر کےلیے 9 سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہال 9 برس سے زیرتعمیر

ضلع وقف افسر عبدالرب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام اردو ہال سے متعلق کہا کہ فروری میں ٹرانسفر ہوکر یادگیر آیا تب سے میں مسلسل اردو ہال اور ٹیلرنگ سنٹر سے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہوئے لینڈ آرمی کے ذمہ داران کو جلد از جلد لیڈیز ٹیلرنگ سنٹر اور مولانا ابوالکلام اردو ہال وقف بورڈ کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ تیار ہوچکی ہے مزید کچھ چھوٹے موٹے کام باقی ہیں جس کو دو ماہ میں مکمل کرکے وقف بورڈ کے حوالے کرنے کا لینڈ آرمی کے ذمہ داروں نے وعدہ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جو کام 9 سالوں میں نہیں ہو پایا وہ دو مہینے میں ہو پائے گا یا پھر یہ سال بھی اسی طرح گزر جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.