ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے محکمہ صحت کے افراد لاشوں کو گاڑی سے کھینچ کر لا رہے ہیں اور پہلے سے کھدے ہوئے ایک گڑھے میں پھینک دے رہے ہیں۔
یہاں مرنے والوں کے ساتھ ان کا کوئی رشتے دار نہیں آیا ہے۔ ظاہر ہے جس گاڑی میں لاشیں لائی گئی اس میں اتنی جگہ نہیں رہی ہوں گی کہ مرحوم کے اہل خانہ بھی بیٹھ سکیں۔ مرحوم کے ساتھ اہل خانہ کے نہ آنے کی دوسری وجہ کورونا وائرس سے ڈر بھی ہو سکتی ہے۔
حال ہی میں دہلی سے بھی خبر آئی تھی کہ محکمہ صحت کے لوگ ہی لاشوں کو دفنا رہے ہیں۔ لاشوں کے ساتھ کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور رشتے دار نہیں آئے تھے۔
بیلاری کے ضلع کلکٹر نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'یہ یہاں کی ویڈیو ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی، ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں'۔
بیلاری میں کورونا وائرس سے 834 افراد متاثر ہیں، یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 405 ہے۔