ETV Bharat / city

لاک ڈاون:  حکومت کی اپیل پر عوام مکمل عمل پیرا - جمعہ کی نماز کے بجائے ظہر کی نماز لوگ اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل بند دیکھا گیا ہے۔ ضلع کی عوام گھروں میں رہنے کی حکومت کی اپیل پر مکمل عمل کررہی ہے۔

lock-down-in-yadgir
یادگیر کا لاک ڈاون
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:19 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد سے ملک گیر سطح پر کرفیو جیسی صورتحال ہے۔

یادگیر کا لاک ڈاون

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل بند دیکھا گیا ہے۔ ضلع کی عوام گھروں میں رہنے کی حکومت کی اپیل پر مکمل عمل کررہی ہے۔

یادگیرکے علمائے کرام و دیگر ذمہ داروں نے موجود با اتفاق رائے یہ طے پایا کہ شہر کے تمام مساجد میں امام وموذن ہی نماز ادا کریں گے اور محلے کے تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی پانچ وقت کی نمازیں ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے بجائے ظہر کی نماز لوگ اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی نے جو اکیس دن کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے وہ ملک کے حق میں ہم سب کے حق میں صحیح ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

انہوں نے یاد گیر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جو احکامات جاری کئے ہیں۔ ان کا پابندی کے ساتھ عمل کریں اپنی صحت کا خیال رکھیں اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں توبہ کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ یہ جو کورونا وائرس پوری دنیا میں لوگوں کی جان لے رہا ہے اسے اللہ تعالی ہم سب کو محفوظ رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.