اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگا پریہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے عام لوگوں کے لیے مفت ماسک تقسیم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ کی جانب سے ماسک نہ لگانے پر کل سے شہر میں ایک ہزار روپے اور دیہاتوں میں ماسک نہ لگانے پر پانچ سو روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ' ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ایسا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکلتے وقت ماسک اور سنیٹیزر کا استعمال کریں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے کہا کہ دکان پر آنے والے لوگوں کو ماسک لگا کر آنے کی تاکید کریں اور دکاندار خود بھی ماسک لگا کر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جس پر ایک سے دو بار جرمانہ عائد کیا جا چکا ہو اگر وہ پھر بھی ماسک نہیں لگاتا ہے اس کے خلاف کیس بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندو متی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت، محکمہ بلدیہ کے کمشنر بکپا کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور محکمہ بلدیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔