ریاست کرناٹک کے نائب وزیر اعلی سی این اشوتھ نارائن نے کہا کہ 'اسکول اور کالج تقریبا 10 ماہ کے وقفے کے بعد کھولے جارہے ہیں۔ مکرسنکرانتی کے تہوار کے بعد دوسرے اور تیسرے سال کے طلبا کلاس کر سکتے ہیں۔'
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ چھٹی سے بارہویں تک کے طلبا کے لئے یکم جنوری سے اسکول شروع ہوگئے ہیں۔ دسویں جماعت کے طلبا کے لئے باقاعدہ کلاس دوبارہ شروع کی گئیں اور باقی طلبا کو صرف ودھیگاما پروگرام میں ہی حصہ لینے کی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں: کرناٹک وقف بورڈ کے رکن کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج
ریاستی محکمہ تعلیم نے کرناٹک پی یو سی اور ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس سریش کمار نے بھی امتحانات کی تاریخوں کی تصدیق کردی ہے۔ ایس ایس ایل سی کا امتحان جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا جبکہ پی یو سی II کا امتحان مئی میں ہوگا۔