ETV Bharat / city

Night Curfew in karnataka: کرناٹک حکومت نے بھی نائٹ کرفیو کا اعلان کیا - کرناٹک میں نائٹ کرفیو کا اعلان

کورونا وئارس کی نئی شکل اومیکرون کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے 28 دسمبر سے 10 دنوں کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

karnataka imposes night curfew from 28 December
کرناٹک حکومت نے بھی نائٹ کرفیو کا اعلان کیا
author img

By

Published : Dec 26, 2021, 8:57 PM IST

کرناٹک حکومت کی جانب سے 28 دسمبر سے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک 10 دنوں کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے نئے سال پر منائے جانے والی پارٹیاں اور اجتماعات کے لیے نئی پابندیاں بھی عائد کی ہیں، نئے کووڈ 19 کے خدشات کے درمیان نئے وئیرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچنے کے لیے اس اقدام کو نافذ کیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر برائے صحت کے سدھاکر نے اس سلسلے میں کہا "28 دسمبر سے تقریباً دس دنوں کے لیے ہم نے نائٹ کرفیو کو نافذ کر رہے ہیں، جس کے دوران، رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: New Omicron Rules: اومیکرون کی روک تھام کے لیے کرناٹک حکومت کے اقدامات

وزیراعلیٰ بسوراج بومائی کی صدارت میں سینئر وزراء، عہدیداروں اور کووڈ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ نئے سال کے لیے تقریبات اور اجتماعات پر پابندی رہے گی۔

انہوں نے کہا، "کوئی تقریب، کوئی پارٹی، کسی بیرونی جگہوں پر منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، خاص طور پر ڈی جے کے بجانے اور بڑے اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی رہے گی۔

وزیر سدھا کر نے یہ بھی کہا کہ کھانے پینے کی جگہوں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں 50 فیصد لوگوں کو اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.