ETV Bharat / city

کرناٹک: ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر نے کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداران سے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 2:43 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداران سے کہا کہ ’’ترقیاتی کاموں کو دی گئی مدت کے دوران ہی مکمل کر لیا جائے۔‘‘

انہوں نے متعلق محکمہ جات اور افسران سے ضلع یادگیر میں جاری ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کی تفصیلات فوری طور پر یادگیر ضلع انتظامیہ کو پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

ماہ اکتوبر میں کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت ضلع یادگیر میں ترقیاتی کا موں کا تخمینہ 19.349 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ جس میں سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کے لیے 9.58 کروڑ روپے فنڈ کو استعمال کیا جا چکا ہے۔

کرناٹک: ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
کرناٹک: ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا: ’’عہدے داران کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں معیار کا خاص خیال رکھیں اور ان کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو دی گئی مدت کے دوران ہی مکمل کر لیں۔‘‘

اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او شلپا شرما، ضلع پنچایت منصوبہ بندی آفیسر سنیل بسواس، پبلک ورک ڈیولپمنٹ ایگزیکٹو انجینئر دیوداس چوہان خواتین واطفال ترقیاتی محکمہ ڈائریکٹر ڈاکٹر پربھاکر اور دیگر ضلعی سطح کے عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.