ETV Bharat / city

یادگیر: گاندھی جی کی برسی کے موقع پر صفائی مہم - صاف صفائی کا خیال

گاندھی جی کی 73 ویں برسی کے موقع پر ضلع یادگیر میں چندرشیکھر ڈگری کالج کے طلباء وطالبات نے اپنے کالج اور اطراف و اکناف کی صفائی کی۔

کرناٹک: گاندھی جی کی برسی کے موقع پر صفائی مہم

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 3:17 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گاندھی جی کی 73 ویں برسی کے موقع پر شہر بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ وہیں، طلبہ و طالبات نے بھی گاندھی جی کی برسی کے موقع پر لوگوں کو اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ آس پاس کے ماحول کو صاف ستھر رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کالج کیمپس اور اطراف و اکناف کی صفائی کی۔

کرناٹک: گاندھی جی کی برسی کے موقع پر صفائی مہم

اس موقع پر ضلع یادگیر کے چندرشیکھر ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات نے بتایا کہ ’’جس طرح ہم اپنے گھروں میں صاف صفائی کا خیال رکھتے ہیں، اپنے جسم اور کپڑوں کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں، اسی طرح ہمیں اپنے علاقے کے اطراف و اکناف کی صفائی کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی برسی کے موقع پر انہوں نے ’’سوچھ بھارت‘‘ مہم کے تحت صفائی مہم کی شروعات کی ہے تاکہ دیگر افراد کو بھی صفائی کی تلقین ہو۔

طلباء نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم صفائی کا خیال نہیں رکھیں گے تو ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.