ETV Bharat / city

کرناٹک ضمنی انتخابات:کانگریس کی کامیابی سیکولرازم کی کامیابی ہے، رفیع اللہ

کرناٹک کے سندگی اسمبلی حلقے میں بی جے پی نے تقریباً 30 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ہانگل اسمبلی حلقے میں کانگریس نے تقریبا 7000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان دونوں حلقوں میں جے ڈی ایس نے مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔ تاہم ان حلقوں سے جے ڈی ایس کا صفایا ہوگیا.

کرناٹک ضمنی انتخابات
کرناٹک ضمنی انتخابات
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 8:49 AM IST

ریاست کرناٹک کے 2 اسمبلی حلقے سندگی اور ہانگل میں گزشتہ مہینے 30 تاریخ کو ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کرناٹک ضمنی انتخابات

ریاست کے سندگی اسمبلی حلقے میں بی جے پی نے تقریباً 30 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ہانگل اسمبلی حلقے میں کانگریس نے تقریبا 7000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان دونوں حلقوں میں جے ڈی ایس نے مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔ تاہم ان حلقوں سے جے ڈی ایس کا صفایا ہوگیا.

اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے رہنما رہنمارفیع اللہ نے بتایا کہ ہانگل اسمبلی حلقے میں کانگریس کی کامیابی دراصل سیکولرازم کی کامیابی ہے۔

سندگی اسمبلی حلقہ
بی جے پی امیدوار اور سابقرکن اسمبلی رمیش بھوسنور نے سندھگی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کی ہے.

رمیش بھوسنور نے کانگریس امیدوار اشوک مناگولی کو 31,185 ووٹوں کے فرق سے 93,865 ووٹوں کے ساتھ شکست دے کر جیت حاصل کی۔ کانگریس امیدوار نے 62,292 ووٹ حاصل کیے جبکہ جے ڈی ایس امیدوار نازیہ شکیل نے 4,353 ووٹ حاصل کئے

ہانگل اسمبلی حلقہ
کانگریس امیدوار سری نواس مانے کو 87,113 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے شیوراج 79,515 نے ووٹ حاصل کئے۔ مانے نے 7598 ووٹوں کے ساتھ اپنی جیت درج کی ۔جبکہ جے ڈی (ایس) کے امیدوار نیاز شیخ صرف 921 ووٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ ہانگل حلقہ ہاویری ریاست کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کا آبائی ضلع ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی کی شکست اور کانگریس کی جیت کا فی اہم ہے۔

مزید پڑھیں:کرناٹک ضمنی انتخابات: عوام سے مضبوط اقلیتی یا سیکولر امیدوار منتخب کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عالمی وبا کے دوران دو نوں اسمبلی حلقے ہانگل و سندگی کے ارکان اسمبلی کی موت ہوگئی تھی۔ جس کے بعد ان حلقوں میں انتخابات ہونے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.