ETV Bharat / city

کرناٹک: لاشوں کی بے حرمتی پر ہنگامہ، تحقیقات کا حکم - بلاری ضلع

ریاست کرناٹک کے بلاری ضلع میں مقامی محکمہ صحت کے ارکان کی جانب سے کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایک بڑا گڑھا کھود کر اجتماعی طور پر دفن کیے جانے کا معاملہ جب سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آیا تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔

bellari district
bellari district
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:59 AM IST

مقامی لوگوں نے سرکاری محکمہ صحت کے ارکان پر حکومت کی جانب سے اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے مقرر کردہ رہنمایانہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا اور اسے انسانیت کے خلاف عمل قرار دیا۔

اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی طرف سے شدید نکتہ چینی کرنے پر مقامی حکام نے اس واقعہ کی جامع تحقیقات کیے جانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہاں یہ بات واضح کر دی جارہی ہے کہ ریاستی وزیر صحت کا تعلق ضلع بلاری سے ہی ہے۔

متعلقہ محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔ شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ ایک بڑے سے ٹرک میں محکمہ صحت کے کارکنان پی پی ای پہنے ہوئے ہیں اور وہ سیاہ رنگ کی پلاسٹک شیٹ میں لپٹی ہوئی لاشیں یکے بعد دیگرے لاتے چلے جا رہے ہیں اور ایک بڑے گڑھے میں گراتے جارے ہیں۔ یہ لاشیں وہ ایک ہی گڑھے میں گرا رہے ہیں۔ گویا انہوں نے ان لاشوں کو اجتماعی طور پر دفن کر دیا۔

بلاری ڈپٹی کمشنر ایس ایس ناکل نے کہا کہ 'انہوں نے بھی اس ویڈیو کا مشاہدہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اس معاملہ کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'منگل کے دن کووڈ 19 سے مزید پانچ افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح ضلع میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو چکی ہے۔'

واضح رہے کہ پیر کے دن ضلع بلاری میں ایک ساتھ 12 کووڈ 19 اموات ہوئی تھیں۔

پڈوچیری میں اس ماہ کے شروع میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے ایک 44 سالہ شخص کی لاش کو ایک گڑھے میں اسی طرح سے پھینک دیا گیا تھا اور اس واقعہ پر مقامی عوام نے کافی غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور اس کے بعد محکمہ صحت کے پانچ ملازمین کو خدمات سے برطرف کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.