ریا ست کرناٹک کے مختلف اضلاع جن میں بلگام، باگلکوٹ، رائچور، یادگیر سمیت 17 اضلاع کے 80 تعلقہ جات کو سیلاب سے متاثر قرار دیا گیا ہے۔
اور ان مقامات پر حکومت کی جانب سے راحت اور امدادی کام تیزی سے کیے جارہے ہیں۔
یادگیر ضلع کے ڈوگرہ میں دو، اور تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر میں ایک ریلیف کیمپ لگایا گیا ہے، اورساتھ ہی ریلیف کیمپوں کے لیے سرکاری اسکولوں کا سہارا بھی لیا گیا ہے۔ جہاں تین ہزار سے زائد عوام کو ان ریلیف کیمپوں میں ٹہرایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ مرارجی دیسائی اسکول میں بھی سیلاب سے متاثر لوگوں کو اتارا گیا ہے، جہاں ان کو کھانا پانی اور تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شنکر کوڑا نے بتایا کہ ضلع یادگیر میں تین ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں دو ڈوگرہ میں، اور ایک ہتھی گوڈور شاپور تعلقہ میں، ان تینوں جگہوں میں تمام تر سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔
ساتھ میں لوگوں کا تعاون بھی مل رہا ہے اور غیر سیاسی تنظیمیں بھی ان سیلاب سے متاثر لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے آگے آکر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔