ETV Bharat / city

بنگلورو: جنتا کرفیو کی وجہ سے مذہبی مقامات بھی بند

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق آج بنگلورو میں جنتا کرفیو کی وجہ سے بعض مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا اور بعض میں کافی کم افراد آئے۔

janta curfew in bengaluru
بنگلورو: جنتا کرفیو کی وجہ سے مذہبی مقامات بھی بند
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 9:07 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں عوام نے جنتا کرفیو کی وجہ سے اپنے مذہبی مقامات سے بھی دوری اختیار کی اور اپنے مذہبی رسومات کو گھر پر ہی ادا کرنے کو بہتر سمجھا۔

وزیر اعظم کی اپیل کی وجہ سے جنتا کرفیو میں جہاں سب کچھ بند کرکے لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنا بہتر سمجھ رہے تھے وہیں میڈیکل کی دوکانیں بند ہونے سے کچھ لوگوں کو پریشانیوں کو بھی سامنا کرنا پڑا۔

بنگلورو: جنتا کرفیو کی وجہ سے مذہبی مقامات بھی بند

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو روکنے کے لیے بھارت کے تقریبا 75 اضلاع کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس میں سے کچھ اضلاع کو 31 مارچ تک تو کچھ کو 25 مارچ تک کے لیے بند کیا جائے گا۔

بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد 315 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سات لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہے۔

وہیں عالمی سطح پر اس وائرس سے اب تک 185 ممالک متأثر ہوچکے ہیں جہاں گیارہ ہزار سے زیادہ لوگوں کی وفات ہوچکی ہے اور لاکھوں لوگ اس سے متأثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.