ETV Bharat / city

یادگیر: جماعت اسلامی کی سیرت مہم

جلسہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ برادران وطن بھی سیرت سے استفادہ حاصل کریں گے۔

jamaat e islami
jamaat e islami
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:17 PM IST

ماہ ربیع الاول میں دنیا بھر میں مختلف جماعت و تنظیموں کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔

یادگیر: جماعت اسلامی کی سیرت مہم
اس ماہ کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند شاخ یادگیر کی جانب سے بھی مختلف پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند یادگیر کی شاخ کے امیر بدر الزماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ریاست بھر میں سیرت مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت ضلع یادگیر میں بھی برادران وطن سے انفرادی طور پر ملاقاتیں، ٹیچرس کے لئے مضمون نویسی، طلبہ و طالبات کے لیے مضمون نویسی کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مہم کے تحت ایک جلسہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جسمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق معلومات فراہم کرائی جائیں گی اور برادران وطن کے لیے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا اس اجلاس کے لیے ضیاء اللہ گلبرگہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ امیر مقامی بدرالزماں نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس اجلاس میں شرکت کرنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.