کرناٹک میں جماعت اہلسنت شاخ یادگیر کے زیراہتمام شہر کے سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت شاخ یادگیر کے صدر، قاضی فضل الدین صدیقی نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مختلف پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے، ایسے میں انسانیت کا تقاضہ ہے کہ ایسے لوگوں کی ہرممکن مدد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
یادگیر: آستانہ اعظم بیگ میں عطائے خلافت تقریب کا اہتمام
صدر قاضی یادگیر نے مریضوں میں فروٹ تقسیم کئے۔ محمد عمران نائب صدر اور عبدالسلیم سگری صدر مسجد آثار شریف نے جماعت اہلسنت کے فلاحی کاموں کی ستائش کی۔ اس موقع پر جماعت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔