ETV Bharat / city

بنگلور: حلال سرمایہ کاری کے نام پر ایک اور دھوکہ دہی

سماجی کارکنان کا الزام ہے کہ' 'اقرا ویلتھ منیجمنٹ' کے عہدے داران نے پہلے مسلمانوں کا بھروسہ حاصل کیا پھر حلال سرمایہ کاری کا فریب دے کر کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔

iqra wealth management ponzi scheme looted crores from muslims

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:55 PM IST

شہر بنگلور میں گزشتہ 5 برسوں میں کم و بیش 50 سے زائد پونزی کمپنیوں نے حلال سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں بھولے بھالے مسلمانوں سے تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے لوٹے ہیں۔ ان میں کچھ کمپنیوں پر کیسز چل رہے ہیں اور بیشتر کمپنیوں کے مالکان فرار ہیں۔

ویڈیو

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ کے متاثرین کو ابھی راحت ملی ہی نہیں تھی کہ شہر میں ایک اور حلال سرمایہ کاری کا دعوی کرنے والی کمپنی"اقرا ویلتھ مینیجمینٹ" کی جانب سے 30 کروڑ سے زائد سرمایہ کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان سید گلاب اور ندیم خان نے بتایا کہ 'اقرا ویلتھ منیجمنٹ' کے عہدے داران نے کس طرح مسلمانوں کا بھروسہ حاصل کیا اور انہیں کروڑوں روپے کا چونا لگایا'۔

سماجی کارکنان سید گلاب اور ندیم خان مذکورہ پونزی کمپنی کے متاثرین کی امداد کے لیے آگے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے میں ایک فارمل مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ایک تفصیلی شکایت دینے کی تیاری ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.