خواجہ بندہ نواز ٹائم کے ایڈیٹر عزیز اللہ سرمست کے ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر آمد پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی، انھوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ دور میں جہاں ایک طرف صحافت سے خاص کر الیکٹرانک میڈیا سے عوام کا اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے، وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا درد سر بنا ہوا ہے اور بغیر ایڈیٹنگ کے خبر شائع کرنا نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں غیر تجربہ کار احباب زیادہ ہے، اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ جن کا تعلق کسی چینل یا صحافت سے نہیں ہوتا وہ فیس بک اور واٹس ایپ پر حادثہ کے ویڈیو اور فوٹو ڈالتے ہیں اور کئی بار تو لائیو ہی کردیا جاتا ہے۔ بغیر ایڈیٹنگ کے خبر شائع کرنا نقصان دہ ہوتا ہے
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے بھی قوانین بنائے جانے چاہیے، سماج میں ایک صحافی کی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، سوشل میڈیا سے جڑے احباب کو بھی چاہیے کہ وہ سماج کی اصلاح کے لیے کام کریں ملک میں امن اور بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا رول ادا کریں۔